0

اداکارہ رابی پیرزادہ گرفتاری سے بال بال بچ گئیں

لاہور ( ویب ڈیسک) غیر قانونی طور پر سانپ، اژدھے اور مگرمچھ پالنے کی شوقین خوبرو اداکارہ گلوکارہ رابی پیرزادہ گرفتاری سے بچ گئیں، مقامی عدالت نے رابی پیرزادہ کے وارنٹ 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منسوخ کردیے۔

مقامی میڈیا کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں اور استدعا کی کہ ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں، عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے اور متعلقہ ادارے کے ساتھ تعاون کی ہدایت کردی۔ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بتایا کہ انہیں جب خبروں میں سے ملزمہ قرار دیئے جانے کا پتہ چلا تو بھارتی میڈیا ساتھ یہ بھی چلا رہا تھا کہ رابی پیرزادہ کو مودی کو ہراساں کرنے پر گرفتاری کا حکم آگیا، یہ سب چیزیں ایک سلسلے میں ہیں، وہ ویڈیو میں نے مودی کیلئے بنائی تھی جس پر کہا گیا کہ کشمیری لڑکی رابی پیرزادہ نے مودی کو دھمکی دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں