عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ یکم اکتوبر کو منائی جا رہی ہے

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ منانے کی تقریب یکم اکتوبر کو چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل، چینی صدر، چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی چن پھنگ نے اہم خطاب کیا۔ تقریب کے بعد شاندار فوجی پریڈ ہوئی۔ یہ چینی فوج کی اصلاحات کے بعد پہلی پریڈ ہے۔ پریڈ میں شامل ہونے والے فوجیوں کی تعداد پندرہ ہزار کے لگ بھگ ہے، یہ حالیہ سالوں میں ہونے والی سب سے بڑی پریڈوں میں سے ایک ہے۔ پریڈ کے بعد ایک لاکھ سے زائد چینی عوام بھی عوامی پریڈ میں شامل ہوئے۔ ستر سالوں میں چین کی معاشی و معاشرتی ترقی دنیا میں نمایاں رہی ہے۔

چین ایک غریب اور کمزور ملک سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت، سامان کی تجارت، زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے سب سے بڑا ملک اور بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ لوگوں کی اوسط متوقع عمر انیس سو انچاس کے پینتیس سال سے بڑھ کر دو ہزار اٹھارہ میں ستتر برس تک پہنچ چکی ہے۔ علاوہ ازیں چین میں دنیا کا سب سے بڑا سماجی ضمانتی نظام قائم کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں