0

شاندار سنچری بنا کر بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹر بلے باز بابراعظم نے ویرات کوہلی کو سنچریوں کے ریکارڈ میں پیچھے چھوڑ دیا۔ نیشنل سٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف بابر اعظم 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے اور اپنے کیریئر کی 11 ویں سنچری بنائی ۔بابراعظم نے اپنے کیریئر کی 11 ویں سنچری 71 ویں اننگز میں بنائی جبکہ ویرات کوہلی نے 82 ویں اننگز میں 11 سنچریاں بنائی تھیں۔جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 64 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 65 اننگز میں 11سنچریاں مکمل کی تھیں۔بابر اعظم نے اپنی 71 ویں اننگز میں ایک اور سنگ میل عبور کیا اور وہ 2013 کے بعد ایک سال میں ہزار ون ڈے رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں