0

وزیر اعظم کی تقریر کے بعد کچھ سستا ہو یا مہنگا لیکن سونا سستا ہوگیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے ساتھ 87 ہزار روپے پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کمی کے بعد 74 ہزار 588 روپے پر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں