0

عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی نمائش روک دی گئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی فلم سازوں کو نقصان کے ساتھ ساتھ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی تمام فلموں کی نمائش کو روک دیا گیا ہے۔کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کی معیشت کو خطرہ ہے وہیں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی فلموں کے پروڈیوسرز کو بھی کروڑوں روپے ڈوب جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘کامیڈی رومانٹک فلم ‘ٹچ بٹن‘ اس کے علاوہ دیگر فلموں کو بھی ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سینٹرل بورڈ آف فلم کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی فلم انڈسڑی کو نقصان ہوا ہے پاکستان میں بننے والی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں