0

سعودی عرب بھارت میں157کھرب روپے کی سرمایہ کاری کریگا

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں توانائی، ریفائنری، پیٹرو کیمیکلز، انفرااسٹرکچر، زراعت ،معدنیات اور کان کنی سمیت دیگر شعبہ جات میں100ارب ڈالرز تقریباً 157کھرب پاکستانی روپے کی سرمایہ کاری کرنے پر غور کررہا ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق بھارت میں سعودی سفیر ڈاکٹر سعود بن محمد الثاتی نے کہاہے کہ بھارت سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ملک ہے ،

ہم آئل، گیس اور مائننگ میںنئی دہلی کیساتھ طویل المدتی شراکت داری چاہتے ہیں،انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ سعودی عرب بھارت میں توانائی، ریفائنری، پیٹروکیمیکلز، انفرااسٹرکچر، زراعت ،معدنیات اور کان کنی سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرنے کا سوچ رہا ہے، سفیر نے کہاکہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبہ جات میں مشترکہ تعاون و سرمایہ کاری کیلئے40سے زائدمواقع کی نشاندہی کی جاچکی ہے، موجودہ دو طرفہ تجارت کو 34ارب ڈالرز سے بڑھایا جائےگا، انہوںنے کہاکہ سعودی آرامکو کی رلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کیساتھ تجویز کردہ شراکت داری دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے انرجی تعلقات کی اسٹرٹیجک نوعیت کی عکاس ہے، سعودی عرب کی ارامکو کی جانب سے مغربی کوسٹ ریفائنری اور پیڑوکیمیکل پروجیکٹ مہاراشٹرا میں 44ارب ڈالرز کی خطیر سرمایہ کاری دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ولی عہد محمد بن سلمان کا 2030وژن بھی دونوں ممالک کے درمیان مختلف سیکٹرز میں تجارت کے فروغ کا باعث بنے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں