0

دوسرا ون ڈے ، پاکستان کی بیٹنگ جاری

کراچی (نیوز ڈیسک)دس سال کے بعد سری لنکا کی ٹیم نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کو ایک مرتبہ پھر سے رونق لگا دی ہے ، دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے اب تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 10 اوورز میں 47 رنز جوڑ لیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر فخر زمان اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑی ہی ماہرانہ انداز میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 27 ستمبر کو کھیلا جانا تھا تاہم طوفانی بارش کے باعث میچ منسوخ ہو گیا ۔ مزید بارشوں کے پیش نظر دوسرے ون ڈے میچ کا دن بھی تبدیل کر دیا گیا اور وہ آج کھیلا جارہاہے ۔

پاکستان کر کٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ منسوخ ہونے والے ون ڈے میچ کی ٹکٹیں دوسرے یا تیسرے میچ استعمال ہو سکیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں