وزیراعظم کا طیارہ جدہ ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا

جدہ (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا طیارہ جدہ ایئر پورٹ پر لینڈ کرگیا،وزیراعظم عمران خان 3 گھنٹے قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہو ں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نیویارک سے وطن واپس آرہے تھے کہ ٹورنٹو کے قریب طیارے میں معمولی تکنیکی خرابی پیش آئی جس کے بعد کسی قسم کا رسک لئے بغیر طیارے کو دوبارہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ کی جانب موڑ ا گیا۔وزیراعظم نے بقیہ دن نیویارک میں گزارا جس کے بعد اب وہ نجی پرواز کے ذریعے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ سے وطن واپس روانہ ہوئے، وہ نیویارک سے براستہ جدہ پاکستان پہنچیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا طیارہ جدہ ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا، وزیراعظم سعودی عرب کے شہر جدہ میں 3 گھنٹے قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں