0

اسپورٹس بورڈ پنجاب کا پہلوان دین محمد کی خدمات کو سراہنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد کی خدمات کو سراہنے کا فیصلہ کرلیا۔چند روز قبل نجی ٹی وی چینل نے دین محمد کی خدمات پر رپورٹ نشر کی تھی، رپورٹ میں پاکستان کے پہلے میڈلسٹ دین محمد نے پزیرائی نہ ملنے پر شکوہ کیا تھا۔دین محمد نے 1954 کی ایشین گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا، دین محمد پاکستان کے وہ کھلاڑی ہیں جنہیں سب سے پہلے کسی بین الاقوامی مقابلے میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔وزیر کھیل پنجاب تیمور خان کا کہنا ہے کہ دین محمد کی خدمات پر حکومت ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب دین محمد کی ہر ممکن مدد کرے گا۔تیمور خان نے یہ بھی بتایا کہ دین محمد کی تصویر اسپورٹس بورڈ پنجاب کی وال آف فیم میں آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں