عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ، چینی فلموں کی نمائش کا آغاز

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں آج عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ منانے کےحوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی فلم کے دن کا افتتاح کیا گیا
اس سرگرمی بہت ساری نمایاں چینی فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی جن سے سامعین چینی ثقافتی ورثہ، چینی رواجات ، معاشرتی ترقی اور تکنیکی جدت وغیرہ کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکیں گے ہیں۔
اس موقع پر کچھ چینی فلمیں بھی پیش گئیں جن میں The Wandering Earth، China is beyond your imagination، Beautiful China، اور Dreamer نامی فلمیں شامل تھیں ان فلموں کو پاکستانی شائقین نے بےحد پسند کیا.

فلمیں دیکھنے کے بعد شرکاء میں سے ایک فرد نے صحافیوں کو بتایا کہ “چونکا دینے والے فلمی مناظر اور اعلی معیار کی تیاری کے معیار یہ سب چینی فلمی صنعت کے عروج کی نشاندہی کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ چینی فلمیں پاکستانی تھیٹر میں داخل ہوں گی اور ہمیں چین کی نمایاں فلموں سے لطف اٹھانے کے مزید مواقع فراہم کریں گی”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں