قندھار،افغان صدارتی انتخاب کے موقع پر پولنگ سٹیشن پر دھماکا

قندھار(مانیٹرنگ ڈیسک )قندھار میں افغان صدارتی انتخاب کے موقع پر پولنگ سٹیشن پر دھماکاہو گیا،دھماکے میں15 افراد زخمی ہو گئے جس پر پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ روک دی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے اور لوگوں کی بڑی تعدادنے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے پولنگ سٹیشن کا رخ کرلیا ہے،پولنگ سٹیشن کے باہر ووٹرز کی قطاریں لگی ہیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،،افغان صدارتی انتخابات میں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ مدمقابل ہیں ۔قندھار میں افغان صدارتی انتخاب کے موقع پر پولنگ سٹیشن پر دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے جس پر پولنگ سٹیشن پر ووٹنگ روک دی گئی، دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاجا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں