0

وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی، واپس نیویارک لینڈ کرگیا

نیویارک (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کے باعث ساڑھے 5 گھنٹے کی پرواز کے بعد ٹورنٹو سے واپس نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا، رات قیام کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے پر وطن روانہ ہوئے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے طیارے کی خرابی دور نہ کی جاسکی، وہ ایئرپورٹ سے ہوٹل چلے گئے، وزیراعظم عمران خان رات نیویارک میں ہی گزاریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں