0

شاداب خان نے ’ڈریم جوڑی‘ کیلئے کن باؤلرز کا انتخاب کیا؟

لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے اپنے ڈریم باؤلنگ جوڑی کیلئے ثقلین مشتاق اور سعید اجمل کو منتخب کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شاداب خان کا کہنا ہے کہ ثقلین نے ”دوسرا“ ایجاد کی جبکہ سعید اجمل نے اسے برقرار رکھا، دونوں نے سپن بولنگ میں کمال مہارت حاصل کرکے پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت اچھا لگے گا اگر دوسرے اینڈ سے ان کے ساتھ باؤلنگ کا موقع پا سکوں جبکہ میں موجودہ ساتھیوں میں سے یاسر شاہ کیساتھ جوڑی بنانا چاہوں گا۔اس سے قبل شائقین کرکٹ نے یونس خان اور محمد یوسف کو بہترین مڈل آرڈر جوڑی کے طور پر منتخب کیا جبکہ ماضی میں ’ٹو ڈبلیوز‘ کے نام سے شہرت پانے والی وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی نے آج بھی مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں