پیسے ختم ہونے پر جواری نے اپنی بیوی ہی داﺅ پر لگادی

نئی دلی (نیوز ڈیسک ) بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے نواحی علاقے نوئیڈا میں ایک جواری جوئے میں اپنی بیوی ہار گیا۔

جواری کی بیوی کی جانب سے پولیس کو درخواست دی گئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کا شوہر اپنے جواری دوستوں کے ساتھ جوا کھیل رہا تھا۔ جب اس کے پاس پیسے ختم ہوئے تو اس نے داﺅ پر اپنی بیوی کو ہی لگادیا اور اسے بھی ہار گیا۔

خاتون نے کہا کہ جوا ہارنے کے بعد اس کا شوہر دوستوں کے ساتھ گھر آیا اور اس پر جواریوں کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کیلئے دباﺅ ڈالنے لگا۔ ’ میرے شوہر نے اپنے دوستوں کے ساتھ مجھے فحش فلم دکھائی اور ان کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کیلئے دباﺅ ڈالا، میرا شوہر اب بھی اپنے دوستوں کے ساتھ تعلق قائم کرنے کیلئے مجھ پر دباﺅ ڈال رہا ہے۔‘

نوئیڈا کے سیکٹر 20 تھانے کے انچارج انسپکٹر راج ویر سنگھ چوہان کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں