0

سعودی تیل کی تنصیبات پر حملہ ، ترک صدر بھی میدان میں آگئے

انقرہ (ویب ڈیسک )ترک صدر رجب طیب اردگان نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے الزامات ایران پر عائد کرنے میں احتیاط برتنے کا مطالبہ کیا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ایران پر الزام لگانا صحیح کام ہوگا۔

ترک صدر نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو ماننے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے حملے یمن کے مختلف حصوں سے ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم سارا بوجھ ایران پر ڈال دیتے ہیں تو یہ صحیح نہیں ہوگا کیونکہ دستیاب شواہد ضروری طور پر اس حقیقت کی جانب اشارہ نہیں کرتے۔اس موقع پر رجب طیب اردگان نے امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں پر تنقید کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات نے کبھی کوئی چیز حل نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں