0

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کتنے بجے شروع ہو گا ؟

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک  ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں دوپہر تین بجے شروع ہو گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران نیشنل سٹیڈیم کے اطراف سیل کر دیئے گئے ہیں جبکہ بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے روٹ کو سرویلنس کیمروں سے مانیٹر کیا جائے گا ۔رینجرز نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لی لیے ہیں ۔ ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ پولیس کے ساتھ مل کر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں