پاکستان میں 21501 کورونا مریض، 486 ہلاکتیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1315 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 24 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 21 ہزار 501 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 486 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 15 ہزار 241 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ5 ہزار 774 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 103 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 136 ہو گئی ہیں۔نیویارک میں کورونا سے مسلمانوں کی بھی بڑی تعداد میں اموات سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 7ہزار 882 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 137 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار288 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 185 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1ہزار 321 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 21 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 464 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 372 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 71 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔اب تک ملک میں 2 لاکھ 22 ہزار 404 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیںجبکہ گزشتہ روز (4 مئی کو) ملک میں کورونا کے مزید 9 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں