بیجنگ، تھین جن اور حہ بے کے نقل و حمل کو آپس میں مربوط کرنے میں پیش رفت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان سن وین جیان نے 26 ستمبر کو بیجنگ میں کہا کہ بیجنگ، تھین جن اور حہ بے کے علاقوں کے نقل و حمل کو آپس میں مربوط کرنے کے عمل میں مثبت پیش رفت حاصل ہو چکی ہیں۔

اگلے مرحلے میں تینوں علاقوں میں جامع ٹریفک نظام قائم کیا جائیگا۔ خطے میں تیز رفتار ریلوے کے مکمل نیٹ ورک کی تعمیر کی جائیگی۔ ترجمان نے بتایا کہ بیجنگ ۔ تھین جن ۔ حہ بے کی مربوط ترقی کے عمل میں ایک اہم منصوبہ یہ ہے کہ شہر تھین جن میں جہاز رانی کا بین الاقوامی مرکز قائم کیا جائیگا۔ اس وقت، تھین جن پورٹ کے پاس 127 کنٹینر لائنر روٹس موجود ہیں، اور یہاں سے دنیا کے 180 سے زیادہ ممالک کی 500 سے زیادہ بندرگاہوں کے ساتھ تجارت کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں