غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین کا کردار اہمیت کا حامل ہے، چینی وزارت خارجہ

اسلا م آباد(نیوز ڈیسک)عالمی سطح پر غربت کے خاتمے کے حوالے چین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ پائیدار ترقی 2030 نامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے ملک میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے جامع اقدامات اختیار کئے ہیں، جن کے بدولت غربت کے خاتمے میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2015 سے 2018 کے دوران دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد کی تعداد 5 کروڑ 57 لاکھ افراد سے کم ہو کر 1 کروڑ 66 لاکھ تک آ چکی ہے، جبکہ ان کی فی کس آمدنی میں سالانہ 7 ہزار 653 سے 10 ہزار371 چینی یوآن تک اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں