متحدہ عرب امارات نے اپنا پہلا خلاباز مشن پر روانہ کردیا

ابوظہبی(نیوز ڈیسک )متحدہ عرب امارات نےاپنا پہلا خلا باز خلائی مشن پر روانہ کر کے تاریخ رقم کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے خلا باز ھذا المنصوری اور دیگر دو بین الاقوامی خلا باز قازقستان میں موجود خلائی مرکز سے سویوز ای ایس۔ 15 جہاز میں خلائی سفر پر رونہ ہوگئے۔متحدہ عرب امارات فیڈرل کونسل کے اسپیکر امال عبدواللہ سمیت دیگر امارتی حکام اور سائنسدانوں نے خلائی جہاز کو مشن پر الوداع کیا۔جہاز کے مدار میں داخل ہوتے ہی کنٹرول روم نے اعلان کیا کہ جہاز نے آخری مرحلہ بھی طے کر لیا اور مشن کامیاب ہوگیا۔تھوڑی دیر میں کنٹرول روم سے پھر اعلان ہوا کہ مشن اب زمین کے گرد آخری مدار سے الگ ہوکر خلا میں داخل ہوگیا ہے۔راکٹ کے ذریعے بھیجا جانے والا خلائی جہاز اپنے مدار میں داخل ہونے کے ساتھ ہی اعلی کوالٹی کی تصاویر لے کر زمینی اسٹیشن کو ارسال کرنا شروع کر دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں