0

وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوئی؟ اعدادو شمار جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے تازہ اعداد و شمارجاری کر دیے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک تین ارب روپے سے زائد جمع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم مقصد کے لیےامداد دینے والوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم مل کر ہی اس مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے نیا کورونا ریلیف فنڈ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ریلیف فنڈجلد شروع کررہے ہیں،ایک روپیہ عوام کاہوگا اوراس میں 4روپے حکومت شامل کریگی،فنڈ سے ان لوگوں کی مدد کی جائیگی جن کی کورونا سے ملازمتیں ختم ہوئیں ، ملک میں اموات کی شرح ہمارے خدشات سے کم ہے کیونکہ خدشہ تھا کہ اب تک انتہائی نگہداشت یونٹس بھرجائیں گے لیکن ایسا کچھ نہیں ، مودی اتنے ڈرپوک نکلے کہ کورونا کی وجہ سے پورا ملک بند کر دیا، ،دنیا سے موازنہ کیا جائے تو پاکستان کے حالات بہتر ہیں،وزیراعظم نے ٹا ئیگر فورس کوملک گیرسطح پرآپریشنل کرنے کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق کورونا ،اسکے اثرات کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کچھ نہیں کہاجاسکتاکہ کوروناکب تک چلے گا، احساس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ پیسے سندھ میں گئے ، 66لاکھ خاندانوں تک پیسہ پہنچ چکا، ایک کروڑ20لاکھ خاندانوں تک پیسہ پہنچانے کی کوشش ہے ، ایس ایم ایس مہم کے ذریعے بے روزگاروں کاپتہ لگائیں گے ، اللہ کاشکرہے پاکستان میں کافی طبی آلات بنناشروع ہوچکے ہیں، پاکستان سستے وینٹی لیٹرزبنارہاہے ، متعددطبی آلات ایکسپورٹ کرنے کاسوچ رہے ہیں، وزیراعظم نے کہابہت سے ممالک کی نسبت ہمارے حالات خاصے بہتر ہیں، کورونا کیسز ہماری سوچ سے بہت کم ہیں ،ایران نے شادی تقریبات، سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کے علاوہ سارا کاروبار کھول دیا ہے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں