بیجنگ میں تعمیر ہونیوالے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چین کے صدر شی چن پھنگ نے بیجنگ میں تعمیر ہونیوالے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔
چین کی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق سٹار فش کی شکل سے مماثلت رکھنے والے ائرپورٹ کا رقبہ 10 لاکھ مربع میٹر سے زائد ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ ائرپورٹ چین کی معیشت کو بڑھانے اور اسے مزید مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں