فردوس عاشق اعوان نے وہ کام کرنے کا اعلان کردیا کہ کئی لوگوں کی نیندیں اڑ جائیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ہنگامی پریس کانفرنس بلالی۔حال ہی میں معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹائی گئی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جمعہ کو صبح سوا 11 بجے پریس کانفرنس بلائی ہے۔ انہوں نے یہ پریس کانفرنس نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں بلائی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس بلانے سے بہت سے سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔ لوگوں کے ذہنوں میں ان کی پریس کانفرنس کے حوالے سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔خیال رہے کہ 2 روز قبل ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ سینیٹر شبلی فراز کو وزارت اطلاعات کا وفاقی وزیر بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں