0

حکومت نے لاک ڈاون میں کتنا اضافہ کردیا؟جانئے

پشاور (نیوز ڈیسک )خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے صوبے میں 15 مئی تک لاک ڈاو¿ن میں توسیع کر دی ہے۔جمعرات 30 اپریل کو صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاون میں توسیع کرنے کے ساتھ ساتھ مویشی منڈی کھولنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔صوبائی وزیر اجمل وزیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مویشی منڈی سے متعلق ایس او پیز بنائی جائے گی جس پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ تندور کی دکانیں اور دودھ دہی کی دکانیں شام 4 بجے کے بعد کھلی رہیں گی۔واضح رہے کہ کرونا وائرس پر قابو پونے کے لیے وفاقی حکومت ملک بھر میں لاک ڈاون 9 مئی تک بڑھا چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں