0

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔پاکستان میں اب تک کتنے ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوچکے؟ تشویشناک اعدادوشمار جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں اب تک کورونا سے 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں ساڑھے چار سو کے قریب طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں، جبکہ ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 8 افراد اب تک کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں اب تک طبی عملے کے 444 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا سے متاثر ہونے والے طبی عملے میں 216 ڈاکٹرز، 67 نرسز جبکہ 161 طبی و غیر طبی عملے کے دیگر افراد شامل ہیں۔کورونا کا شکار ہونے والے 138 ہیلتھ پروفیشنلز ایسے ہیں جو آئی سی یو میں ڈیوٹی کر رہے تھے جبکہ 306 افراد کورونا کے علاج سے متعلقہ دیگر جگہوں پر تعینات تھے۔ اب تک 94 ہیلتھ ورکرز صحتیاب جبکہ 8 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ 204 ورکرز کو آئسولیشن میں جبکہ 138 کو ہسپتالوں میں داخل رکھا گیا ہے۔جبکہ دووسری جانب ایک خبر کے مطابقکورونا وائرس کے سبب وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی10 ون اور فور کو سیل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق مذکورہ علاقوں کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا گیا اور رینجرز اورپولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق سیکٹر آئی ٹین کو 28 کیسز سامنے آنے پر سیل کیا گیا ہے۔ مذکورہ علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور تمام رہائشیوں کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔سیکٹرز سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور داخل ہونے سے پہلے تمام کوائف چیک کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کے علاقے بھی کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں