0

’کرونا وائرس ہے تو کیا ہوا ؟میں اپنی عوام کواکیلا نہیں چھوڑ سکتا ‘‘ بے روزگار عوام کوعمران خان نے اب تک کی بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی بیروزگار افراد کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کررہےہیں، بےروزگاری افرادہمیں ایس ایم ایس کرسکتےہیں، ٹائیگرفورس کےذریعے معلومات اکھٹی کریں گے، چھوٹے کاروبار کی مدد کےلیے پروگرام لارہےہیں، اوورسیز پاکستانی واپس آنا چاہتےہیں، کئی ممالک میں پاکستانی مزدورہیں جو واپس آنا چاہتےہیں، بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،ہماری ذمےداری ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا خیال رکھیں، تمام سفارتخانوں کو کہا ہےکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی مدد کریں۔اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ چھوٹا کاروبار امدادی پیکج سے35 لاکھ چھوٹے کاروبار مستفید ہوں گے، پیکج کےلیے 50 ارب روپے رکھے گئےہیں، چھوٹے کاروبار کے 3 ماہ کے بجلی بل حکومت ادا کرےگی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ملک میں 20 سال بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت پٹرول سے کم ہوگئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 27روپے15 پیسے کمی سے 80روپے10پیسے پر آگئی، پٹرول کی فی لیٹر قیمت 15 روپے کمی سے 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم مئی سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل سے 30 روپے فی لیٹر تک کمی ہو جائے گی۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 27روپے15 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی کر دی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 81روپے58 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27روپے15پیسے کمی کے بعد80روپے10پیسے، مٹی کا تیل 30 روپے کمی کے بعد 47 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی تھی۔ اوگرا کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 20 پیسے، پیٹرول پر 18 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لٹر لیوی وصول کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں