0

بالی وڈ خانز کا عرفان خان کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد( نیو زڈیسک)بالی وڈ کے سپراسٹارز اور خانز نے عرفان خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی جانب سے اداکار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔سلمان خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ عرفان کے دنیا سے جانے سے سب سے زیادہ نقصان ان کے اہل خانہ کا ہوا۔ ساتھ ہی فلم انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ﷲ تعالیٰ عرفان خان کے اہل خانہ کو صبر دے۔سپراسٹار شاہ رخ خان نے عرفان خان کو اپنا دوست لکھتے ہوئے بہترین اداکار قرار دیا اور لکھا کہ عرفان بھائی آپ کو یاد رکھا جائے گا، آپ ہماری زندگی کا حصہ تھے۔بالی وڈ کے تیسرے خان عامر خان نے عرفان خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کا سن کر بہت دکھ ہوا، آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آپ نےاپنے کام کی وجہ سے جو خوشیاں ہمیں دیں اس کے لئے شکریہ۔انہوں نے عرفان خان کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار افسوس بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں