0

بھارتی اداکارعرفان خان کو اپنی ایک فلم میں کاسٹ کیا تھا، فلمساز حسن زیدی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی فلمساز حسن زیدی نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی اداکار عرفان خان کو اپنی ایک فلم میں کاسٹ کیا تھا۔ فلم کی کہانی نامور پاکستانی مصنف محمد حنیف اور انہوں نے مل کر لکھی تھی۔ لیکن 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد فلم کبھی نہ بن سکی۔حسن زیدی نے کہا کہ 2004 میں ’’کارا‘‘ فلم فیسٹیول میں ملاقات کے بعد ان کی عرفان خان سے ممبئی میں کئی ملاقاتیں ہوئیں اور وہ رابطے میں رہے۔انہیں یاد کرتے ہوئے حسن زیدی نے لکھا کہ عرفان، اس وقت تمہاری آواز میرے کان میں گونج رہی ہے جب تم مجھے “حسن میاں” کہہ کر بلایا کرتے تھے۔ تم ایک انتہائی باصلاحیت اور ٹیلینٹ سے مالامال اداکار تھے۔بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرگئے۔عرفان خان کی گزشتہ روز طبیعت شدید ناساز ہوگئی تھی، ممبئی میں موجود اداکار کو کوکیلابین اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کروا دیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں لی۔عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔عرفان خان ہمیشہ اپنے قریب آنے والوں کے لیے متاثر کن رہے اور ہمیشہ درپیش چیلنجوں کا مقابلہ ہمت و بہادری سے کرتے ہوئے اپنی زندگی کو جاری رکھا۔میں تو کفن باندھ کر فلموں کی طرف آیا تھا، عرفان خان اداکار عرفان خان نے ہندی میڈیم، لنچ باکس، پیکو سمیت متعدد فلموں میں کام کیا، ہندی میڈیم میں انہوں نے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔عرفان خان نے اپنے فلمی کیریئر میں بالی ووڈ کی 100 سے زائد فلموں میں کام کیا جن میں پیکو، مقبول، حاصل اور پن سنگ تومر جیسی کامیاب فلمیں بھی شامل ہیں۔ان کی ہالی ووڈ فلموں میں لائف آف پائی، جراسک ورلڈ، سلم ڈاگ ملینیئر اور دی ایمزنگ اسپائیڈرمین شامل ہیں۔واضح رہے کہ عرفان کی والدہ تین روز قبل بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جےپور میں انتقال کرگئیں تھیں، ملک گیر لاک ڈاؤن ہونے کے باعث عرفان خان نے والدہ کے جنازے میں ویڈیو کانفرنس کال کے ذریعے شرکت کی تھی۔یاد رہے کہ عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈوکرائن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کینسر کے علاج کے لیے لندن منتقل ہوگئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں