یونس خان شعیب اختر کی حمایت میں بول پڑے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کے سابق لیجنڈری بیٹسمین یونس خان شعیب اختر کی حمایت میں بول پڑے ، انہوں نے کہا کہ شعیب اختر نے مناسب اور تلخ سچائی کا اظہار کیا ہے۔یونس خان نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شعیب اختر کے ریمارکس کا دیانت داری سے جائزہ لے۔تفضل رضوی کا شعیب اختر پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ اور تفضل رضوی نااہل ہیں، شعیب اخترسابق بیٹسمین نے کہا کہ میں شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں۔واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی سی بی کے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور قانونی مشیر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ اور تفضل رضوی نااہل ہیں۔شعیب اختر عمر اکمل کی حمایت میں سامنے آگئے، تفضل رضوی پر برس پڑےانہوں نے کہا کہ تفضل رضوی جیسے وکیل ہائی پروفائل کیس لے کر اپنا نام بناتے ہیں۔دوسری طرف تفضل رضوی نے سابق فاسٹ بولر پر 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا کے ذریعے میرے خلاف غلط باتیں کی ہیں اور میں اب سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیےایف آئی اے کو درخواست دے رہا ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں