0

وزیر اعظم عمران خان سے اچھی ملاقات ہوئی ، ٹرمپ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ وزیر اعظم سے میری اچھی ملاقات ہوئی ،عمران خان اورمودی مل کر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے میری اچھی بات ہوئی ، عمران خان اور مودی جب ملیں گے تو بات آگے بڑھے گی ۔انہوں نے کہا کہ دونوں رہنمامل کر کشمیر کا کوئی حل نکال سکتے ہیں، ہم سب اس معاملے کوحل ہوتا دیکھنا چاہئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سوموار کو امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ٹرمپ سے تین ایشو ز ، کشمیر ، افغان امن عمل اور ایران کے معاملے پربات چیت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں