0

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد، عدالتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں قائم عدالتوں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کا سرکلر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے ایڈمن جج راجہ جواد عباس حسن نے جاری کر دیا۔احتساب عدالت، انسدادِ دہشت گردی، بینکنگ کورٹ، سائبر کرائم سمیت دیگر عدالتوں کے اسٹاف کو حاضری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔سرکلر میں تمام عدالتوں کے ججز کو اہم نوعیت کے مقدمات کی روزانہ سماعت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ججز اور اسٹاف کیسز کی سماعت کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کا خیال رکھیں۔سرکلر تمام متعلقہ ججز، ان کے اسٹاف، وزارتِ قانون، رجسٹرار ہائی کورٹ اور بار ایسوسی ایشنز کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن کے باعث جوڈیشل کمپلیکس کے ملازمین کی اکثریت کو 5 مئی تک چھٹیاں دی گئی تھیں۔اس دوران سماجی فاصلے کے پیشِ نظر محدود اسٹاف جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی پر آرہا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں