ق لیگ کا قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مسلم لیگ ق کی قیادت نے قادیانیوں کو قومی کمیشن برائے اقلیت میں شامل کرنے کے فیصلے کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر مسلم لیگ ق اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ اور صوبائی وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر نے کہا ہے کہ قادیانی نہ تو خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی آئین پاکستان کو مانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں حکومت کی طرف سے ان کی پذیرائی آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہے، جو کسی طور پر قبول نہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کی جماعت آئین کے منافی ایسی کسی تجویز سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں