0

میرپورخاص: مسلسل ڈیوٹی کے باعث پولیس اہلکار تھکن کا شکار

اسلام آباد(نیو زڈیسک)میرپورخاص پولیس اہلکار مسلسل لاک ڈاؤن کی ڈیوٹی کے دوران تھکن کا شکار ہونے لگے ہیں، اعلیٰ پولیس افسران اس صورتحال کا حل نکالنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔حکام کے مطابق میرپورخاص ڈویژن کے 3اضلاع، عمرکوٹ، تھرپارکر اور میرپورخاص میں مجموعی طور پر 2 ہزار 700 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے کم نفری کے باعث ان اہلکاروں سے مسلسل ڈیوٹی لئے جانے کے باعث پولیس اہلکار تھکن کا شکار ہونے لگے ہیں۔ حکام اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے انہیں ہفتہ وار چھٹی دینے کا پلان بنارہے ہیں۔ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ ہمیں اس صورتحال میں چیلنج یہ آرہا ہےکہ ہماری پولیس فوکسڈ ہے لاک ڈاؤن پرنفری ہماری کم ہے تو آہستہ آہستہ وہ تھکتے جارہے ہیں، ہم ان کی چھٹیوں کا کوئی سسٹم بنارہے ہیں، ہفتے میں کم از کم ایک دن چھٹی ضرور دیں گے۔حکام کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران مختلف جرائم میں تو کمی آئی ہے لیکن منشیات فروشی اور اس کا استعمال اب بھی ایک بڑے چیلنج کی صورت میں سامنے ہے۔ تاہم نفری میں کمی کے باوجود پولیس اہلکاروں اور افسران کو ہفتہ وار چھٹی دے کر انکی استعداد میں بہتری لانے کی امید کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں