مودی کے حوالے وائٹ ہاؤس کا اقدام اہم پیشرفت ہے، فیصل جاوید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے وائٹ ہاؤس کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے کئے گئے اقدام کو اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھارتی وزیراعظم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان فالو کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ امریکی صدارتی محل نے مبینہ طور پر نریندر مودی کو وائٹ واشن کردیا ہے۔انہوں نے امریکی کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجن فریڈم (یو ایس سی آئی آر ایف) کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ نے نریندر مودی کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تصدیق کردی ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ وزیراعظم مسلسل کہتے آئے ہیں کہ نریندر مودی آر ایس ایس کے ایجنڈےپر کام کررہے ہیں، نفرت و عدم برداشت میں مودی سرکار ہندوستان میں اقلیتوں کو اندھادھند نشانہ بنا رہی ہے۔گزشتہ روز امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دیا تھا۔رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی صدارتی محل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ سے وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی صدر کو ان فالو کردیا تھا۔دوسری طرف وائٹ ہاؤس نے بھارتی وزیراعظم آفس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بھی ان فالو کردیا ہے۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ان فالو‘ کرنے کو حیران کن قرار دیا ہے۔راہول گاندھی نے ایک بیان میں امور خارجہ کی وزارت سے درخواست کی ہے وہ معاملے کا نوٹس لے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں