فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا، ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ دیا گیسا۔۔تفصیلات کے مطابق سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ ایک بار پھر سے مثبت آگیا ھے جس سے پتہ چلتا ھے کہ ابھی بھی وائرس فیصل ایدھی کے جسم میں موجود ھے۔فیصل ایدھی جو آج کل اسلام آباد میں مقیم ہیں انہیں ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اور تجویز کیا ھے کہ کچھ دن بعد انکا کرونا کا ٹیسٹ دوبارہ کیا جائے گا۔یاد رہے فیصل ایدھی کا کورونا کا پہلا ٹیسٹ مورخہ20 اپریل کو ہوا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ ٹیسٹ سے پہلے فیصل ایدھی کو ہلکے بخار اور نزلے کی شکایت تھی۔فیصل ایدھی کئی دنوں سے کورونا کے مریضوں کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک فیصل ایدھی کی طبیعت بالکل ٹھیک بتائی جا رہی تھی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے کورونا ٹیسٹ کرانے سےانکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی طرف سے غیرذمہ داری کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے کورونا ٹیسٹ کرانے سےا انکار کردیا ۔ ڈپٹی اسپیکر دوبئی سے کراچی پہنچے تھے تو حکام نے انہیں کرونا ٹیسٹ کرانے کو کہا ، ائیرپورٹ حکام ڈپٹی اسپیکر سے قریبی ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے کیلئے منت سماجت کرتے رہے لیکن دوست محمد مزاری نے انکی ایک نہ سنی۔ڈپٹی اسپیکر کرونا ٹیسٹ کرائے بغیر اپنےدوساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہوکر لاہور روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ دوست محمد مزاری کا تعلق راجن پور سے ہے اور وہ سابق نگران وزیراعظم بلخ شیر مزاری کے پوتے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق محکمہ صحت نے کورونا واک تھرو گیٹس کو غیر موثر قرار دے دیا ہے۔ محکمہ صحت سپیشلا ئزڈ ہیلتھ کے کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے کہا ہے کہ جراثیم کش گیٹ سے کورونا وائرس کو ختم کرنے کے کوئی سائنسی شواہد نہیں ہیں، گروپ نے مزید جراثیم کش گیٹ نہ لگانے کی تجویز پیش کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں