0

نادرا ملازمین کیلئے احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کا میگا سینٹر میں تجرباتی ٹیسٹ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)نادرا نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ممکنہ طور پر سوموار سے کھلنے والے نادرا دفاتر اور نادرا ملازمین کیلئے احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کا میگا سینٹر اسلام آباد میں تجرباتی ٹیسٹ۔چیئرمین نادرا عثمان مبین کا میگا سینٹر کا دؤرہ چیئرمین نادرا نے میگا سینٹر پر لیئے گئےتجرباتی احتیاطی تدابیراور کرونا وائرس سے بچاؤکے اقدامات کا جائزہ لیا۔چیئرمین نادرا کی سینٹر سٹاف کو ہر ممکن احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کی تلقین۔تجرباتی طور پر لیئے گئے حف نادرا نے کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ممکنہ طور پر سوموار سے کھلنے والے نادرا دفاتر اور نادرا ملازمین کیلئے احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کا میگا سینٹر اسلام آباد میں تجرباتی ٹیسٹ۔چیئرمین نادرا عثمان مبین کا میگا سینٹر کا دؤرہ چیئرمین نادرا نے میگا سینٹر پر لیئے گئےتجرباتی احتیاطی تدابیراور کرونا وائرس سے بچاؤکے اقدامات کا جائزہ لیا۔چیئرمین نادرا کی سینٹر سٹاف کو ہر ممکن احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کی تلقین۔تجرباتی طور پر لیئے گئے حفاظتی اور احتیاطی تدابیرکے پیش نظر: میگا سینٹر کے باہر جراثیم کش واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا، گیٹ سے گذرنے والے پر جراثیم کش سپرے کیا گیا۔ سائلین کو نادرا دفترآنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا لازمی قرار۔نادرا دفاتر کےاندر سماجی دوری کو برقرار رکھنے کیلئے قطار جداکار استعمال کو یقینی بنایا جانے کا تجربہ بھی کیا گیا۔نادرا ملازمین کو چہرے کا ماسک، ہاتھ دستانے کا استعمال لازمی قرار سائلین اور تصدیق کنندہ کو بھی چہرے کا ماسک پہننا لازمی قرار۔چہرے کا ماسک، جسم کا درجہ حرارت چیک اور جراثیم کش محلول استعمال کیئے بغیر سائلین اور تصدیق کنندہ نادرا دفاترمیں داخل نہیں ہو سکیں گے۔دفاتر میں ہر رجسٹریشن عمل کے بعد انگھوٹوں کے نشانات لینے والی مشین کو جراثیم کش محلول سے صاف کیا جائے۔عوام سے التماس ہے کے نادرا دفاتر وہ لوگ آئیں جن کو بہت (بائیومیٹرک، شناختی کارڈ میں ترمیم یا تنسیخ کی) ضرورت ہو تا کہ مشکلات سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں