پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3لاکھ 50 ہزار امدادی پیکجز تقسیم

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاک فوج کے دستے ملک بھر میں کورونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور کورونا پرقابو پانےکے لیے ملک بھرمیں سول انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں ملک بھر میں جاری ہیں اور پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرعوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں 3لاکھ 50 ہزارفوجی امدادی پیکجز تقسیم کیے جا چکے ہیں جو کھانے پینے اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء پر مشتمل ہیں۔ یہ امدادی پیکجز فوجی افسروں وجوانوں کی تنخواہوں سے جمع رقم سے خریدے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی سامان گلگت بلتستان، آزادکشمیرکے دوردراز پسماندہ علاقوں کے علاوہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں کے معذوروں، محنت کشوں، بیواؤں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں