بالی وڈ اداکار عرفان خان انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) نامور بالی وڈ اداکار عرفان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا جو ان کی موت کا سبب بنا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز عرفان خان کو کولون انفیکشن کے سبب ممبئی کے مقامی ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔واضح رہے عرفان خان کی والدہ بھی چند روز قبل جے پور میں وفات پا گئی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں