0

امریکی نائب صدر بغیر ماسک اسپتال پہنچ گئے

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکی نائب صدر مائیک پنس کو کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کرتے دیکھا گیا، وہ ایک بڑے اور معروف اسپتال میں بغیر ماسک پہنے پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ موجود تمام افراد نے فیس ماسک پہن رکھا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جس اسپتال میں گئے وہاں کا قانون ہے کہ ہر آنے والے شخص کو ماسک پہننا لازم ہے۔مائیک پنس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں موجود مریضوں اور عملے سے ملنا ضروری تھا اس لئے ماسک نہیں پہنا۔ ان کا اور ان کے ساتھ رہنے والے افراد کا باقاعدگی سے کورونا ٹیسٹ ہوتا رہتا ہے۔مائیک پنس وائٹ ہاؤس کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں