0

امریکا میں کورونا سے ایک اور پاکستانی کا انتقال ہوگیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)امریکا میں کورونا وائرس سے ایک اور پاکستانی کا انتقال ہوگیا۔ پرویز اقبال کا تعلق ہزارہ سے تھا۔ وہ امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ڈیپارٹمنٹ اسٹور کے مالک تھے۔پرویز اقبال کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔ جس کے بعد فاریسٹ لان قبرستان میں انہیں سپردخاک کردیا گیا۔ تدفین میں لوگوں نے ماسک پہن کر شرکت کی، شرکاء نے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں