0

کورونا سے 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد اموات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس31 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد اموات ہوچکیں۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 22ہزار سے تجاوز کرگئی۔ مرنے والوں کی تعداد اٹھاون ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ برطانیہ میں مزید 586 اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 678ہو گئی۔اٹلی، اسپین، بیلجیم، نیدرلینڈز اور جرمنی میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا جبکہ کینیڈا میں ایک ہی روز میں 150 اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 852 ہوگئی۔ایران میں مزید اکہتر، سعودی عرب میں 8 اور امارات میں 7 افراد کورونا کی وجہ سے جان سے گئے جبکہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1543 کیسز رپورٹ ہوئے۔ چین میں کورونا کے 6 نئے مریض سامنے آئے اور جنوبی کوریا میں ایک ہفتے سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں