0

بلوچستان میں کورونا کے مزید 62 کیس رپورٹ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بلوچستان میں منگل کو کورونا کے مزید 62 کیس رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 915 ہوگئی۔محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک مجموعی طور پر 8504 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 7589 میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔بلوچستان میں اب تک متاثرہ مریضوں کی تعداد 915 ہے جن میں سے 176صحت یاب ہو چکے ہیں اور اس وقت زیر علاج مریضوں کی تعداد 725 ہے جبکہ 834 افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 646، چاغی 14، لورالائی 6، جعفرآباد 21، خضدار 1، مستونگ 13، خاران 2، پشین 42، قلعہ عبداللہ 7، سبی میں 8، زیارت 3 اور ہرنائی میں کورونا وائرس کا 1 کیس رپورٹ ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں