0

وزیراعظم عمران خان سے شبلی فراز اور عاصم باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم نے دونوں شخصیات کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈيا اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ان کی ترجیح ہوگی۔شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدےکا حلف اٹھا لیاواضح رہے کہ ایک روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا تھا۔ ان کی جگہ پر لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔ سینیٹر شبلی فراز کو نیا وزیر اطلاعات و نشریات مقرر کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں