0

”پی سی بی میں نو کری نہیں چاہتا بلکہ ۔۔۔“میچ فکسنگ کے سزا یافتہ سلیم ملک نے دل کی بات کہہ دی

لاہور(نیوز ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ پی سی بی میں نوکری نہیں چاہتا بلکہ صرف انصاف کا خواہشمند ہوں۔سلیم ملک کا صحافیوں سے وڈیو کانفرنس میں کہنا تھا کہ جسٹس قیوم کمیشن رپورٹ میں بہت سے نام تھے لیکن نشانہ صرف مجھے بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں نوکری چاہتا ہوں بلکہ صرف انصاف کا متمنی ہوں۔سلیم ملک کا کہنا ہے ہے کہ مداحوں سے معافی مانگی ہے مگر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ جیسے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت طلب کی ہے ، ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 2011 میں پی سی بی کی جانب سے کوئی سوالنامہ نہیں ملا، اب دوبارہ بورڈ سے رابطہ کرکے سوالنامہ مانگا ہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سلیم ملک کیلئے الگ قانون کیوں ہے؟ کیا وہ پاکستانی نہیں، وہ کسی کا چہرہ بے نقاب نہیں کرنا چاہتے، قیوم کمیشن رپورٹ میں سب کچھ لکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں