دنیا بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی شروع، احتیاطی تدابیر سخت

پیرس، لندن، واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں لاک ڈائون میں نرمی شروع، احتیاطی تدابیر سخت کرگئی گئیں، فرانس میں 11مئی سے دکانیں کھل جائینگی جبکہ اسپین میںبھی 9مئی سے نرمی ہوگی،دنیابھرم میںمجموعی کیسز 30لاکھ50ہزار، ہلاکتیں 2لاکھ 12ہزار، صرف امریکا میں 10لاکھ مریض، 57 ہزار ہلاکتیں،سعودی عرب، امارات ،قطر ، انڈونیشیا میںبھی مزید سیکڑوں افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی۔تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 30لاکھ50ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ مجموعی ہلاکتیں بھی 2لاکھ 12ہزارسے زائد ہوچکی ہیں،صرف امریکا میں کیسز 10لاکھ سے تجاوز کرگئے،جبکہ ہلاکتیں57ہزارہوگئیں ،ادھر سعودی عرب، امارات ،قطر ، انڈونیشیا میںبھی مزید سیکڑوں افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز 30لاکھ 50ہزار سے تجاوز کرگئےہیں جبکہ وائرس سے ہلاکتیں بھی2لاکھ 12ہزار سےسے زائد ہوگئی ہیں،سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکا میںدیکھنے میں آئیں جہاں 57ہزار ہلاکتیں اور کیسز 10 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔اسپین میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 32ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ 24 ہزار ہلاکتیں سامنےآچکی ہیں،اٹلی میں کورونا وائرس سے یومیہ اموات 382تک پہنچ گئی، سول پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا کہ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے،برطانیہ یورپ کے بدترین ملک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا جہاں وائرس سے اموات کی تعداد غیرمعمولی تیزی سے بڑھ رہی ہے،گزشتہ روز مزید 586افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کےساتھ ہی مجموعی ہلاکتیں21,678تک پہنچ گئی ہیں۔فرانس کے وزیر اعظم نے کہاہےکہ ملک میں 11مئی سے دکانیں کھول دی جائینگی تاہم پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک پہننا لازمی کر دیاجائیگا، پارلیمان کے سامنے انہوں نے کہاکہ گھروں تک محدود کرنے کے اقدامات نے وائرس کو پھیلنےسے روکنے میں مدد دی۔ایران میں گزشتہ روز مزید 71افراد جاںبحق ہوگئے جس کےساتھ ہی مجموعی ہلاکتیں 5,877تک پہنچ گئیں جبکہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 92,584تک پہنچ گئے جبکہ ملک میں 72,439مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ترکی میںمزید 92 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کےساتھ ہی مجموعی ہلاکتیں 2,992ہوگئیں جبکہ مجموعی کیسز 114,653 ہوگئے ہیں۔سعودی عرب میں کورونا کیسز 20 ہزار سے تجاوز کرگئے جبکہ مجموعی اموات 152ہوگئیں، گزشتہ روز 8 افراد کے جاںبحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔قطر میں کورونا کیسز 11,92 ہوگئے ہیں جبکہ 10 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،متحدہ عرب امارا ت میں 11,380افرادمیں اب تک کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ کل ہلاکتیں 89تک پہنچ گئی ہیں۔ انڈونیشیا میں 9,511افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ کل ہلاکتیں 773تک پہنچ گئی ہیں۔روس میں کورونا وائرس کے ایک روز میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 6 ہزار 411 رہی جس کے بعد ملک میں کل کیسز کی تعداد 93 ہزار 558 ہوگئی۔غیرملکی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں ایک روز میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 72 ہوگئی جس کے بعد اب تک وائرس سے کل ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 867 ہوگئی۔روسی صدرولادیمیئر پوٹن نےخبردار کیاہےکہ ہم کورونا وائرس کی بدترین صورتحال پر ابھی تک نہیں پہنچے ہیں اور یہ مرحلہ آئندہ 2 ہفتوں میں آئیگا، ملک میں کیسز کی بڑھتی ہوئی تعدادکو دیکھتے ہوئے پوٹن نے ملک میں کام نہ کرنے کے دورانیے میں 11مئی تک توسیع کردی ہے۔ادھر جرمنی میںبھی گزشتہ روز مزید 48کورونا مریض دم توڑ گئے جس کےساتھ ہی مجموعی ہلاکتیں 6,174ہوگئیں ملک میں مجموعی کیسز ایک لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں