فردوس عاشق اعوان کو ہٹانے سے پہلے ہی واٹس ایپ گروپ سے فارغ کردیا گیا تھا، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں وزارت سے ہٹانے سے پہلے واٹس ایپ گروپ سے فارغ کیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان کو وزارت اطلاعات سے ہٹانے سے پہلے انہیں وزارت کے واٹس ایپ گروپ سے نکالا گیا۔ اس حوالے سے جب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے پوچھا گیا تو انہوں نے واٹس ایپ گروپ کے بارے میں تو کوئی جواب نہیں دیا البتہ وہ اس سوال پر ہنس دیے۔فردوس عاشق اعوان کو ہٹانے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ انہیں ہٹانے میں تاخیر کی گئی ہے کیونکہ وہ جتنا عرصہ وزارت میں رہیں ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان رہے ہیں۔خیال رہے کہ پیر کے روز فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر اطلاعات اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات تعینات کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں