فیصل آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی، گھی، دالوں اور آٹے سمیت اشیاء کا فقدان، شہری پریشان

اسلام آباد(نیو زڈیسک) فیصل آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز کی رونقیں ماہ مقدس میں بھی بحال نہ ہو سکیں۔ چینی، گھی، دالوں اور آٹے سمیت دیگر اشیاء خورونوش کے فقدان کے باعث خریداری کیلئے آئے شہری پریشانی کا شکار بن گئے۔ماہ مقدس میں بھی یوٹیلٹی اسٹورز ویرانی کا شکار، اسٹورز پر آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، بیسن اور دالوں سمیت دیگر اشیاء خورونوش نایاب ہو گئیں۔ خصوصی رمضان سبسڈی پیکج سے بھی فیصل آباد کے مکین مستفید نہ ہو سکے۔یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی قلت کے باعث شہری حکام کو کوستے دیکھائی دیتے ہیں۔دوسری جانب زونل مینیجر یوٹیلٹی اسٹورز جاوید مشتاق کی تو منطق ہی نرالی ہے کہتے ہیں سامان کی متواتر سپلائی دی جارہی ہے اور شہری بھی مستفید ہو رہے ہیں۔شہری حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کھوکھلے دعوے کرنے کی بجائے حقیقی معنوں میں ریلیف پیکج کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری بھی اسکے ثمرات حاصل کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں