گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر۔۔۔!! ہنڈا اور ٹیوٹا کمپنیوں نے پاکستان کے لیے کیا اعلان کر دیا؟ اعلامیہ جاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ہنڈا اور ٹیوٹا نے پاکستان میں اپنے پیداواری پلانٹس بند کر دیے، ہنڈا پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق موجودہ حالات میں گاڑیوں کا پلانٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث جہاں پاکستان کی دیگر انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے، وہیں آٹو انڈسٹری بھی شدید بحران کا شکار ہے۔کرونا وائرس پھیلاو کے باعث ملک میں لاک ڈاون کیے جانے کے بعد تمام آٹو کمپنیوں کے پیداواری پلانٹس بند کر دیئے گئے تھے۔ یہ پیداواری پلانٹس تاحال نہیں کھل سکے۔ جبکہ 2 کمپنیوں ہنڈا اور ٹیوٹا گاڑیاں تیار کرنے والی انڈس موٹرز نے اپنے پلانٹس باقاعدہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ہنڈا اٹلس پاکستان نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے:جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے حکومت پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کیا ہے۔کمپنی کرونا وائرس پھیلاو کے خدشات سے بخوبی آگاہ ہے، اسی لیے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے پیداواری پلانٹ بند کیا گیا۔ جبکہ اب کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والا پیداواری پلاںٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند رہے گا۔ اس باعث گاڑیوں کی ڈلیوری میں بھی تاخیر ہوگی۔ کمپنی حکام صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، اور بہتری کے آثار دکھنے پر دوبارہ سے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں