آن لائن کاروبار کیلئے اجازت کا آسان طریقہ وضع

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کمشنر کراچی نے آن لائن کاروبار کی اجازت کا آسان طریقہ وضع کرلیا ہے۔اجازت کے اس آسان طریقہ کار کے بعد دکاندار کو اپنے کاروبار کی اجازت کے لیے سرکاری دفتر آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔کمشنر کراچی کے اعلامیے کے مطابق ای میل کے ذریعے ایس او پیز پر عمل کرنےکی انڈر ٹیکنگ بھیجنے پر اجازت مل جائے گی۔حکومتی اعلان کے باوجود آن لائن کاروبار شروع نہ ہوسکااعلامیے کے مطابق دکاندار اب اجازت کے لیے commissionerkarachi @gmail.com کے میل ایڈریس پر اپنی درخواست بھیجیں۔کمشنر کراچی کی طرف سے ای میل کے ذریعے جو جواب موصول ہو تو اسے دکانوں پر آویزاں کرلیں اور کاروبار شروع کردیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شٹر بند رکھ کر آن لائن کاروبار کی اجازت ہے، دکان کھول کر کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔اعلامیے کے مطابق کوئی دکان نہیں کھولے گا، بند شٹر کے ساتھ آن لائن کاروبار کیا جائے اور ایک شخص دکان میں کام کرسکتا ہے۔اس سے قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کے اعلان کے باوجود آن لائن کاروبار شروع نہ ہوسکاتھا۔جس پر تاجروں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی شرائط پوری کرنے کے بعد صبح 9 بجے دکانیں کھولنے کے لیے پہنچے تو انتظامیہ کے اہلکار مزید شرائط لے کر پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں