0

کورونا ابھی خاتمے سے بہت دور ہے، ڈبلیو ایچ او

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا ابھی خاتمے سے بہت دور ہے، تمام ملکوں پر زور دیا کہ وہ خود ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوام کی صحت کا جامع طریقہ اپنائیں۔جنیوا میں ورچوئل نیوز کانفرنس میں ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، اس لئے انہیں لگتا ہے کہ دنیا کو ڈبلیو ایچ او کے مشوروں کو اہمیت دینی چاہیے، کیونکہ عالمی ادارہ سائنس اور ثبوت کی بنیاد پر بات کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ خود ہی دیکھ سکتے ہیں جن ملکوں نے عالمی ادارہ صحت کے بتائے اصولوں کی پیروی کی وہ بہتر پوزیشن میں ہیں، یہ ممالک پر منحصر ہے کہ وہ اسے مسترد کریں یا قبول کریں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم متحد نہیں ہوئے تو وائرس کو شکست نہیں دی جاسکے گی، یہ تباہی پیدا کرتا رہے گا اور مزید جانیں ضائع ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں